المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حديث حميد بن هلال العدوي عن مطرف باب: حمید بن ہلال عدوی کی مطرف سے روایت
حدیث نمبر: 15339
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللهَ يَنْفَعُكَ بِهِ، «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَلَمْ يَنْزِلْ قُرْآنٌ يُحَرِّمَهُ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ حَتَّى مَاتَ قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جس سے شاید اللہ تمہیں فائدہ پہنچائے؟ رسول اللہ ﷺ نے حج اور عمرہ کو اکٹھا کیا، پھر کوئی ایسا قرآن نازل نہیں ہوا جو اسے حرام کرتا، اور آپ ﷺ نے اس سے منع نہیں فرمایا یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہو گئی، کسی آدمی نے اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔