المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند العلاء بن الحضرمي باب: سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15262
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّازَّقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ جُلَسَاءَهُ وَهُوَ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ: مَا سَمِعْتُمْ فِي الْمُقَامِ بِمَكَّةَ؟ فَقَالَ لَهُ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ: قَالَ الْعَلَاءُ بْنُ الْحَضْرَمِيُّ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَمْكُثُ الْمُهَاجِرُ بَعْدَ انْقِضَاءِ نُسُكِهِ ثَلَاثًا»ترجمہ
عبدالرحمٰن بن حمید رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کو سنا، جبکہ وہ مدینہ کے امیر تھے، اپنے ساتھیوں سے پوچھ رہے تھے: تم نے مکہ میں قیام کے بارے میں کیا سنا ہے؟ تو سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مہاجر اپنے مناسک پورے کرنے کے بعد تین دن ٹھہر سکتا ہے۔“