المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عنترة أبو هارون باب: سیدنا عنترہ، ابوہارون، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15252
حَدَّثَنَا خَلْفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، قَالَا: ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا الْمُشْمَعِلُّ بْنُ مِلْحَانَ، أنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ: «مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟» قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ قَالَ: «إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَالْبَطْنُ شَهِيدٌ، وَالْمُتَرَدِّي شَهِيدٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهِيدٌ، وَالْغَرِيقُ شَهِيدٌ» زَادَ الْحُلْوَانِيُّ فِي حَدِيثِهِ: «وَالسُّلُ شَهِيدٌ، وَالْحَرِيقُ شَهِيدٌ، وَالَغَرِيبُ شَهِيدٌ»ترجمہ
سیدنا عنترہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن فرمایا: ”تم اپنے میں شہید کسے شمار کرتے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ، جو اللہ کی راہ میں قتل ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے، جو اللہ کی راہ میں قتل ہو وہ شہید ہے، اور پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، اور گر کر مرنے والا شہید ہے، اور زچگی میں مرنے والی عورت شہید ہے، اور ڈوب کر مرنے والا شہید ہے۔“ حلوانی نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: ”اور تپ دق سے مرنے والا شہید ہے، اور جل کر مرنے والا شہید ہے، اور اجنبی سرزمین میں مرنے والا شہید ہے۔“