المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن سيرين، عن عقبة باب: محمد بن سیرین کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15033
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَلَّافُ، ثَنَا هِلَالُ بْنُ حِقٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْفٍ، وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: خَرَجَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ إِلَى مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى مِصْرَ وَكَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النُّوَّابِ شَيْءٌ، فَلَمَّا أَتَى دَخَلَ عَلَيْهِ، فَقَالَ مَرْحَبًا بِأَخِي أَتَانِي زَائِرًا، قَالَ: لَمْ آتِكَ زَائِرًا وَلَكِنْ حَدِيثٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنْتَ مَعِي يَوْمَئِذٍ قَالَ: «مَنْ عَلِمَ مِنْ أَخِيهِ سَيِّئَةً فَسَتَرَهَا عَلَيْهِ، سَتَرَ اللهُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ مسلمہ بن مخلد کے پاس گئے جو مصر کے امیر تھے، اور ان کے اور (امیر کے) نائبین کے درمیان کچھ (معاملہ) تھا۔ جب وہ آئے تو ان کے پاس گئے، انہوں نے کہا: خوش آمدید، میرے بھائی، آپ مجھ سے ملنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا: میں آپ سے ملنے نہیں آیا بلکہ ایک حدیث ہے جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی، آپ اس دن میرے ساتھ تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو اپنے بھائی کی کوئی برائی جان کر اسے چھپا لے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“