المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
نسبة أبي بكر الصديق " واسمه رضي الله عنه: أبو بكر عبد الله بن عثمان بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة " باب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نسب، اور آپ کا نام: ابوبکر عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ
حدیث نمبر: 15
حَدَّثَنَا بُهْلُولُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ الْأَنْبَارِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ أَبِي الْمُسَاوِرِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أُسْرِيَ بِهِ: «أَنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى قُرَيْشٍ فَأُخْبِرَهُمْ» ، فَأَخْبَرَهُمْ فَكَذِّبُوهُ، وَصَدَّقَهُ أَبُو بَكْرٍ فَسُمِّي يَوْمَئِذٍ الصِّدِّيقُترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جب آپ کو معراج کرائی گئی تو فرمایا: ”میں چاہتا ہوں کہ قریش کے پاس جا کر انہیں بتاؤں۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے انہیں بتایا تو انہوں نے آپ ﷺ کو جھٹلا دیا، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کی تصدیق کی، چنانچہ اسی دن سے انہیں ”الصدیق“ کہا جانے لگا۔