حدیث نمبر: 14986
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي عَقِيلٍ، حَدَّثَنِي عَمِّي، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَجِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ فَقَالَ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَهَيْئَةِ يَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ» فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي أَسْمَعُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ

زہرہ بن معبد کے چچا بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم غزوہ تبوک میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تو آپ اپنے صحابہ سے گفتگو فرما رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر دو رکعتیں پڑھیں، وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“ چنانچہ میں نے کہا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ نصیب کیا کہ میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14986
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 331، حدیث 915