المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو علي الهمداني ثمامة بن شفي، عن عقبة بن عامر باب: ابوعلی ہمدانی، ثمامہ بن شفی، کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14981
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيُّ - مَسْكَنُهُ سَنَةً الْإِسْكَنْدَرِيَّةُ - قَالَ: خَرَجْتُ فِي سَفَرٍ وَمَعَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ فَقُلْنَا لَهُ: أُمَّنَا فَقَالَ: لَسْتُ بِفَاعِلٍ إنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَأَصَابَ الْوَقْتَ وَأَتَمَّ الصَّلَاةَ فَلَهُ وَلَهُمْ، وَمَنِ انْتَقَصَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعَلَيْهِ وَلَا عَلَيْهِمْ»ترجمہ
ابوعلی ہمدانی، جو ایک سال اسکندریہ میں رہے، کہتے ہیں: میں ایک سفر پر نکلا اور ہمارے ساتھ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بھی تھے، ہم نے ان سے کہا: ہمیں نماز پڑھائیے۔ انہوں نے فرمایا: میں ایسا نہیں کروں گا، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو لوگوں کی امامت کرے اور وقت پر نماز پڑھائے اور نماز مکمل کرے تو اجر اسے اور انہیں دونوں کو ملے گا، اور جو اس میں کوئی کمی کرے تو وبال صرف اسی پر ہو گا، ان پر نہیں۔“