المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
هشام بن أبي رقية، عن عقبة باب: ہشام بن ابی رقیہ کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي رُقَيَّةَ اللَّخْمِيِّ حَدَّثَهُ قَالَ: سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ وَهُوَ قَاعِدٌ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَمَا لَكُمْ فِي الذَّهَبِ وَالْكَتَّانِ مَا يُغْنِيكُمْ وَهَذَا الرَّجُلُ فِيكُمْ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُمْ يَا عُقْبَةُ فَقَامَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ وَأَنَا أَسْمَعُ فَقَالَ: إنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» وَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا حُرِمَهُ أَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ»ہشام بن ابی رقیہ لخمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے مسلمہ بن مخلد کو سنا، وہ منبر پر بیٹھے یہ کہہ رہے تھے: اے لوگو! کیا سونے اور کتان (کے کپڑے) میں تمہارے لیے اتنا کچھ نہیں جو تمہیں بےنیاز کر دے، جبکہ یہ شخص (عقبہ) تمہارے درمیان موجود ہے جو رسول اللہ ﷺ سے خبر دیتا ہے، اے عقبہ کھڑے ہو جاؤ۔ چنانچہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اور میں سن رہا تھا، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ بھی فرماتے سنا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہنا، اسے آخرت میں پہننے سے محروم کر دیا جائے گا۔“