المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن حجيرة، عن عقبة باب: عبدالرحمن بن حجیرہ کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14971
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنِي أَبُو شُرَيْحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ ثَعْلَبَةَ الْحَضْرَمِيَّ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا حُجَيْرَةَ الْأَكْبَرَ، يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَذْكُرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " خَمْسٌ مَنْ قُبِضَ فِي شَيْءٍ مِنْهُنَّ فَهُوَ شَهِيدٌ: الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ، وَالْغَرِيقُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ، وَالْمَطْعُونُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ، وَالنُّفَسَاءُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ "ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانچ چیزیں ہیں، جن میں سے کسی ایک میں مرنے والا شہید ہے: اللہ کی راہ میں مارا جانے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں طاعون سے مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، اور اللہ کی راہ میں نفاس کی حالت میں مرنے والی عورت شہید ہے۔“