حدیث نمبر: 14953
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْباعِ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ح، وَحَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَعْقُوبَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: تَخْتَلِفُ بَيْنَ هَذَيْنِ الْغَرَضَيْنِ وَأَنْتَ شَيْخٌ كَبِيرٌ يَشُقُّ عَلَيْكَ ذَلِكَ؟ فَقَالَ عُقْبَةُ: لَوْلَا كَلَامٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ أَعْتَنِ بِهِ: «مَنْ عَلِمَ الرَّمْيَ ثُمَّ تَرَكَهُ فَلَيْسَ مِنَّا»
ترجمہ

کسی نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ان دو نشانوں کے درمیان تیر اندازی کی مشق میں آتے جاتے ہیں حالانکہ آپ بہت بوڑھے ہیں، کیا یہ آپ پر گراں نہیں گزرتا؟ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ بات نہ ہوتی جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی تو میں اس کا اہتمام نہ کرتا: ”جس نے تیر اندازی سیکھی، پھر اسے چھوڑ دیا، وہ ہم میں سے نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14953
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 318، حدیث 882