المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه باب: محمد بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1495
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ الزُّبَيْدِيُّ، ثنا أَبُو حُمَةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَبُو قُرَّةَ، قَالَ: ذَكَرَ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي فِدَاءِ أَهْلِ بَدْرٍ، فَلَمَّا كَلَّمْتُهُ قَالَ: «لَوْ كَانَ مُطْعِمُ بْنُ عَدِيٍّ عِنْدِي، ثُمَّ كَلَّمَنِي فِي هَؤُلَاءِ لَأَطْلَقْتُهُمْ لَهُ» وَكَانَ لِمَطْعَمِ بْنِ عَدِيٍّ، عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدٌ "ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس اہلِ بدر کے فدیے کے سلسلے میں آیا، جب میں نے آپ ﷺ سے بات کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر مطعم بن عدی میرے پاس ہوتے، پھر ان کے بارے میں مجھ سے بات کرتے تو میں انہیں ان کے لیے چھوڑ دیتا۔“
اور مطعم بن عدی کا رسول اللہ ﷺ پر ایک احسان تھا۔