المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن الحارث، عن أبي عشانة باب: عمرو بن حارث کی ابوعشانہ سے روایات
حدیث نمبر: 14905
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَدْنُو الشَّمْسُ مِنَ الْأَرْضِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَعْرَقُ النَّاسُ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَبْلُغُ عَرَقُهُ كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ الْعَجُزَ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ الْخَاصِرَةَ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ مَنْكِبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ حَلْقَهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُ» وَأَشَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَمَعَ أَصَابِعَهُ بَيْنَ شَفَتَيْهِ قَالَ: «وَمِنْهُمْ مَنْ يَغْمُرُهُ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن سورج زمین کے قریب ہو جائے گا تو لوگوں کو پسینہ آئے گا۔ کچھ لوگوں کا پسینہ ٹخنوں تک پہنچے گا، کچھ کا پنڈلی کے نصف تک، کچھ کا گھٹنوں تک، کچھ کا سرین تک، کچھ کا کمر تک، کچھ کا کندھوں تک، کچھ کا گلے تک، اور کچھ لوگوں کو یہ لگام کی طرح منہ تک چڑھ جائے گا“ اور رسول اللہ ﷺ نے اپنی انگلیاں اپنے دونوں ہونٹوں کے درمیان جمع کر کے اشارہ کیا، پھر فرمایا: ”اور کچھ لوگوں کو یہ مکمل طور پر ڈبو دے گا۔“