المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن الحارث، عن أبي عشانة باب: عمرو بن حارث کی ابوعشانہ سے روایات
حدیث نمبر: 14902
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا أُصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، ح، وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَجَمَعَ ثِيَابَهُ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ، كَتَبَ لَهُ كَاتِبُهُ بِكُلِّ خَطْوَةٍ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَالْمَرْءُ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، وَيُكْتَبُ مِنَ الْمُصَلِّينَ مِنْ حَيْثُ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا، پھر اپنے کپڑے سمیٹے، پھر مسجد کی طرف نکلا، اس کا لکھنے والا فرشتہ اس کے ہر قدم پر دس نیکیاں لکھتا ہے، اور آدمی جب تک نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے وہ نماز ہی میں شمار ہوتا ہے، اور اپنے گھر سے نکلنے سے لے کر واپسی تک اسے نمازیوں میں لکھا جاتا ہے۔“