المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حكيم بن أفلح، عن أبي مسعود باب: حکیم بن افلح کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14806
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ حَكِيمِ بْنِ أَفْلَحَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " لِلْمُسْلِمِ عَلَى أَخِيهِ أَرْبَعُ خِلَالٍ: إِذَا دَعَاهُ أنْ يُجِيبَهُ، وَإِذَا مَاتَ أنْ يَشْهَدَهُ، وَإِذَا مَرِضَ أنْ يَعُودَهُ، وَأنْ يُشَمِّتَهُ إِذَا عَطَسَ "ترجمہ
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”مسلمان کا اپنے (مسلمان) بھائی پر چار حق ہیں: جب وہ بلائے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، اور جب وہ چھینکے تو اسے جواب دے۔“