حدیث نمبر: 148
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَا ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - وَكَانَ قَلِيلَ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ، وَصَلَّى كَمَا أُمِرَ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ»
ترجمہ

عمرو بن میمون کہتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سنا - اور وہ رسول اللہ ﷺ سے کم ہی حدیث بیان کیا کرتے تھے - آپ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا: ”جس نے حکم کے مطابق وضو کیا اور حکم کے مطابق نماز پڑھی، وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو کر نکلا جیسے اس کی ماں نے اسے ابھی جنم دیا ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / العشرة / حدیث: 148
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 92، حدیث 149