المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن وهب الجهني، عن أبي مسعود باب: زید بن وہب جہنی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14771
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: تَذَاكَرْنَا الْقِيَامَ عِنْدَ الْجَنَازَةِ عِنْدَ عَلِيٍّ، فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: «مَا زِلْنَا نَفْعَلُهُ» فَقَالَ عَلِيٌّ: «صَدَقَ ذَاكَ، وَأَنْتُمْ شُهُودٌ»ترجمہ
زید بن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ہم نے جنازے کے وقت کھڑے ہونے کا ذکر کیا، تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم ہمیشہ یہی کرتے رہے ہیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا، اور تم سب گواہ ہو۔