المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن صرد، عن جبير بن مطعم باب: سلیمان بن صرد کی سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1472
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ: تَمَارَيْنَا فِي الْغُسْلِ، عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّا أَنَا، فَأَصُبُّ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثَةَ أَكُفٍّ»ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے پاس غسل کے بارے میں بحث کی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تو اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالتا ہوں۔“