المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرو الشيباني، عن أبي مسعود باب: ابوعمرو شیبانی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14704
حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يُونُسَ الْبَكَّارِيُّ الشِّيرَازِيُّ، ثَنَا الْحُرُّ بْنُ مَالِكٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنِّي أُبْدِعَ بِي فَاحْمِلْنِي، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكَ عَلَيْهِ، وَلَكِنِ ائْتِ فُلَانًا فَيَحْمِلَكَ» فَأَتَاهُ فَحَمَلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ أَوْ كَعَامِلِهِ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری سواری بیچ راستے میں رہ گئی، مجھے سواری دلوا دیجیے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس کوئی سواری نہیں جو تمہیں دے سکوں، البتہ فلاں کے پاس جاؤ، وہ تمہیں سواری دے دے گا۔“ وہ اس کے پاس گیا تو اس نے اسے سواری دے دی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والا اس کے کرنے والے یا عمل کرنے والے کی طرح ہے۔“