المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أوس بن ضمعج، عن أبي مسعود باب: اوس بن ضمعج کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14688
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، وَعُبَيْدٌ الْعِجْلِيُّ قَالَا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، وَشُعْبَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللهِ، فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، فَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ سِنًّا، وَلَا تَؤُمَّنَّ ذَا سُلْطَانٍ فِي سُلْطَانِهِ، وَلَا تَجْلِسْ عَلَى تَكْرِمَتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عمرو (ابومسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کی امامت ان کا اللہ کی کتاب کا سب سے بڑا قاری کرے، اگر وہ قراءت میں برابر ہوں تو جس نے سب سے پہلے ہجرت کی ہو، اگر وہ ہجرت میں برابر ہوں تو جو عمر میں سب سے بڑا ہو، اور کسی صاحبِ اقتدار کے اقتدار کے علاقے میں اس کی امامت مت کرو، اور اس کی خاص نشست پر مت بیٹھو مگر اس کی اجازت سے۔“