المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أوس بن ضمعج، عن أبي مسعود باب: اوس بن ضمعج کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14686
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللهِ، فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، فَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ سِنًّا، وَلَا يُؤَمَّنَّ الرَّجُلُ فِي سُلْطَانِهِ، وَلَا فِي أَهْلِهِ، وَلَا يُجْلَسُ عَلَى تَكْرِمَتِهِ، إِلَّا أَنْ يَأْذَنَ لَهُ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”لوگوں کی امامت ان کا اللہ کی کتاب کا سب سے بڑا قاری کرے، اگر وہ قراءت میں برابر ہوں تو جس نے سب سے پہلے ہجرت کی ہو، اگر وہ ہجرت میں برابر ہوں تو جو عمر میں سب سے بڑا ہو، اور کوئی آدمی نہ کسی کے اقتدار کے علاقے میں اور نہ اس کے گھر میں اس کی امامت کرے، اور اس کی خاص نشست پر مت بیٹھو مگر اس کی اجازت سے۔“