المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أوس بن ضمعج، عن أبي مسعود باب: اوس بن ضمعج کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14683
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللهِ، فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، فَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ سَوَاءً فَأَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ، فَإِنْ كَانُوا فِي السُّنَّةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ سِنًّا، وَلَا تَؤُمَّنَّ أَحَدًا فِي سُلْطَانِهِ، وَلَا تَجْلِسْ عَلَى تَكْرِمَتِهِ فِي بَيْتِهِ إلَّا أَنْ يَأْذَنَ لَكَ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کی امامت ان کا اللہ کی کتاب کا سب سے بڑا قاری کرے، اگر وہ قراءت میں برابر ہوں تو جس نے سب سے پہلے ہجرت کی ہو، اگر وہ ہجرت میں برابر ہوں تو جو سنت کا سب سے زیادہ عالم ہو، اگر وہ سنت میں برابر ہوں تو جو عمر میں سب سے بڑا ہو، اور کسی آدمی کے اقتدار کے علاقے میں اس کی امامت نہ کرو، اور اس کے گھر میں اس کی خاص نشست پر مت بیٹھو مگر اس کی اجازت سے۔“