المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أوس بن ضمعج، عن أبي مسعود باب: اوس بن ضمعج کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14680
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللهِ وَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةُ، فَإِنْ كَانُوا سَوَاءً فَأَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ، فَإِنْ كَانُوا فِيهَا سَوَاءً فَأَكْبَرُهُمْ سِنًّا، وَلَا يُؤَمُّ رَجُلٌ فِي سُلْطَانِهِ، وَلَا يُجْلَسُ عَلَى تَكْرِمَتِهِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کی امامت ان کا اللہ کی کتاب کا سب سے بڑا قاری اور سب سے پہلے ہجرت کرنے والا کرے، اگر وہ برابر ہوں تو جو سنت کا سب سے زیادہ عالم ہو، اگر وہ اس میں بھی برابر ہوں تو جو عمر میں سب سے بڑا ہو، اور کسی کے اقتدار کے علاقے میں اس کی امامت نہ کی جائے، اور نہ ہی اس کی خاص نشست پر بیٹھا جائے مگر اس کی اجازت سے۔“