المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن صرد، عن جبير بن مطعم باب: سلیمان بن صرد کی سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1467
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ الْخُزَاعِيُّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ: «أَمَّا أَنَا، فَأُفِيضُ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثًا» ، ثُمَّ أَشَارَ بِيَدِهِ، كَأَنَّهُ يُفِيضُ بِهِمَا، عَلَى الرَّأْسِترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے پاس غسلِ جنابت کا ذکر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تو اپنے سر پر تین بار پانی بہاتا ہوں“، پھر آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا، گویا آپ ﷺ ان دونوں سے سر پر پانی بہا رہے ہوں۔