حدیث نمبر: 1463
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: " كُنْتُ أَسْأَلُ عَلِيًّا رَضِي اللهُ عَنْهُ الشَّيْءَ فَيَأْبَى عَلَيَّ، فَأَقُولُ: بِحَقِّ جَعْفَرٍ، فَإِذَا قُلْتُ بِحَقِّ جَعْفَرٍ أَعْطَانِي "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کوئی چیز مانگتا تو وہ مجھے دینے سے انکار کر دیتے، تو میں کہتا: جعفر کے حق کا واسطہ، تو جب میں یہ کہتا کہ جعفر کے حق کا واسطہ، تو وہ مجھے دے دیتے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1463
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 109، حدیث 1476