❮
❯
حدیث نمبر: 145
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: نَاشَدَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ النَّاسَ يَوْمًا، فَقَالَ: أَتَعْلَمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَأَنَا فَارْتُجَّ أُحُدٌ وَعَلَيْهِ مُحَمَّدٌ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اثْبُتْ أُحُدُ مَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيُّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ»
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دے کر پوچھا اور فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ نبی کریم ﷺ احد پہاڑ پر چڑھے، اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما، اور میں بھی (ساتھ چڑھا) کہ احد پہاڑ ہلنے لگا جبکہ اس پر نبی کریم ﷺ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے احد! ٹھہر جا، تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید کے سوا کوئی نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / العشرة / حدیث: 145
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 91، حدیث 146