❮
❯
حدیث نمبر: 1446
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِي اللهُ عَنْهُ، قَالَ: نَعَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَصْحَابَ مُؤْتَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ، رَجُلًا رَجُلًا، بَدَأَ بِزَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، ثُمَّ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، ثُمَّ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَوَاحَةَ، رَحِمَهُمُ اللهُ قَالَ: «فَأَخَذَ اللِّوَاءَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللهِ»
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے موتہ کے شہداء کی موت کی خبر منبر پر ایک ایک کر کے دی، پہلے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے شروع کیا، پھر سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے، پھر سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ سے، اللہ ان سب پر رحم فرمائے، پھر فرمایا: ”پھر پرچم سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اٹھا لیا، اور وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1446
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 105، حدیث 1459