المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن معدان، عن عتبة بن عبد باب: خالد بن معدان کی سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14376
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الْعَنْ أَهْلَ الْيَمَنِ فَإِنَّهُمْ شَدِيدٌ بَأْسُهُمْ، كَثِيرٌ عَدَدُهُمْ، حَصِينَةٌ حُصُونُهُمْ، قَالَ: «لَا» ، وَلَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَعْجَمَيْنِ فَارِسَ وَالرُّومَ وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا مَرَّ بِكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ يَسُوقُونَ نِسَاءَهُمْ ويَحْمِلونَ أَبْنَاءَهُمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، فَإِنَّهُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ»ترجمہ
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اہلِ یمن پر لعنت بھیجیے، وہ بہت طاقتور، کثیر تعداد میں اور مضبوط قلعوں والے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے دو غیر عرب قوموں، فارس اور روم، پر لعنت بھیجی، اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اہلِ یمن تمہارے پاس سے گزریں، اپنی عورتوں کو ہانکتے ہوئے اور اپنے بیٹوں کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے، تو جان لو کہ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“