المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شريح بن عبيد الحضرمي، عن عتبة باب: شریح بن عبید حضرمی کی سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14365
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، وَأَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ قَالَا: ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: قَالَ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ السُّلَمِيُّ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا أَتَاهُ الرَّجُلُ وَلَهُ الِاسْمُ لَا يُحِبُّهُ حَوَّلَهُ، وَلَقَدْ أَتَيْنَاهُ وَإِنَّا لَسَبْعَةٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ أكْبَرُنَا الْعِرْبَاضُ بْنُ سَارِيَةَ فَبَايَعْنَاهُ جَمِيعًا مَعًا»ترجمہ
شریح بن عبید کہتے ہیں: عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم ﷺ کا معمول تھا کہ جب کوئی شخص آپ ﷺ کے پاس آتا اور اس کا نام ایسا ہوتا جو آپ ﷺ کو پسند نہ ہوتا تو آپ ﷺ اسے بدل دیتے۔ ہم بنو سلیم کے سات آدمی آپ ﷺ کے پاس آئے، ہم میں سب سے بڑے عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ تھے، تو ہم سب نے اکٹھے آپ ﷺ سے بیعت کی۔