المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد العزيز بن رفيع، عن تميم بن طرفة باب: عبدالعزیز بن رفیع کی تمیم بن طرفہ سے روایات
حدیث نمبر: 14305
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ قَالَ: جَاءَ سَائِلٌ إِلَى عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ يَسْأَلُهُ نَفَقَةً فِي ثَمَنِ خَادِمٍ، فَقَالَ: لَيْسَ عِنْدِي مَا أُعْطِيكَ إلَّا دِرْعِي وَمِغْفَرِي، فَأَكْتُبُ إِلَى أَهْلِي أَنْ يُعْطُوكَهُمَا، فَلَمْ يَرْضَ، فَغَضِبَ عَدِيٌّ فَقَالَ: وَاللهِ لَا أُعْطِيكَ شَيْئًا، ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ رَضِيَ، فَقَالَ: وَاللهِ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ رَأَى مَا هُوَ أَتْقَى لِلَّهِ فَلْيَأْتِهِ، وَلَكِنْ مَا حَنِثَ فِي يَمِينٍ»ترجمہ
(کسی معاملے میں) وہ راضی نہ ہوا، تو سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کو غصہ آیا اور فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں کچھ نہیں دوں گا۔ پھر وہ شخص راضی ہو گیا تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا: ”جو کوئی قسم کھائے، پھر ایسی چیز دیکھے جو اللہ کے تقویٰ کے زیادہ قریب ہو تو وہی کرے“، (تو میں یہ نہ کرتا)، لیکن اس معاملے میں قسم توڑنے کی نوبت ہی نہ آئی۔