المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سماك بن حرب، عن تميم باب: سماک بن حرب کی تمیم سے روایات
حدیث نمبر: 14300
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، وأتَاهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ مِائَةَ دِرْهَمٍ فَقَالَ: تَسْأَلُنِي مِائَةَ دِرْهَمٍ وَأَنَا ابْنُ حَاتِمٍ وَاللهِ لَا أُعْطِيكَ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ مَا أَعْطَيْتُكَ»ترجمہ
(سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے پاس) ایک شخص آیا اور اس نے سو درہم مانگے۔ انہوں نے فرمایا: تم مجھ سے سو درہم مانگتے ہو حالانکہ میں ابن حاتم ہوں؟! اللہ کی قسم! میں تمہیں نہیں دوں گا۔ پھر فرمایا: ”اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا: 'جو کوئی قسم کھائے، پھر اس سے بہتر چیز دیکھے تو وہی کرے جو بہتر ہے' تو میں تمہیں یہ نہ دیتا۔“