المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مصعب بن سعد بن أبي وقاص، عن عدي بن حاتم باب: مصعب بن سعد بن ابی وقاص کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14290
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالُوا: ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، أَنَا غُطَيْفُ بْنُ أَعْيَنَ، مِنْ أَهْلِ الْجَزِيرَةِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي عُنُقِي صَلِيبٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: " يَا عَدِيُّ اطْرَحْ هَذَا الْوَثَنَ مِنْ عُنُقِكَ، فَطَرَحْتُهُ فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يَقْرَأُ سُورَةَ بَرَاءَةَ فَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ {اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ} [التوبة: ٣١] حَتَّى فَرَغَ مِنْهَا، فَقُلْتُ: إنَّا لَسْنَا نَعْبُدُهُمْ، فَقَالَ: «أَلَيْسَ يُحَرِّمُونَ مَا أَحَلَّ اللهُ فَتُحَرِّمُونُهُ، ويُحِلُّونَ مَا حَرَّمَ اللهُ فَتَسْتَحِلُّونَهُ؟» قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: «فَتِلْكَ عِبَادَتُهُمْ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آپ ﷺ کے پاس پہنچا تو آپ ﷺ سورۃ براءت پڑھ رہے تھے، آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: ”انہوں نے اپنے عالموں اور راہبوں کو اللہ کے سوا رب بنا لیا“ [سورۃ التوبہ: 31] یہاں تک کہ اس سے فارغ ہوئے۔ میں نے عرض کیا: ہم تو ان کی عبادت نہیں کرتے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا ایسا نہیں کہ وہ جو چیز اللہ نے حلال کی اسے حرام کر دیتے ہیں تو تم بھی اسے حرام سمجھ لیتے ہو، اور جو چیز اللہ نے حرام کی اسے حلال کر دیتے ہیں تو تم بھی اسے حلال سمجھ لیتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بس یہی ان کی عبادت ہے۔“