المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 14241–14251) باب: (احادیث 14241 تا 14251)
حدیث نمبر: 14244
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى، عَنْ مُجَالِدٍ، حَدَّثَنِي عَامِرٌ، حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ وَالصِّيَامَ فَقَالَ: «صَلِّ كَذَا وَصَلِّ كَذَا، وَصُمْ كَذَا، فَإِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ فَكُلْ وَاشْرَبْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكَ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ، وَصُمْ ثَلَاثِينَ يَوْمًا إلَّا أَنْ تَرَى الْهِلَالَ قَبْلَ ذَلِكَ» ، فَأَخَذْتُ خَيْطَيْنِ مِنْ شَعْرٍ أسْوَدَ وَأَبْيَضَ فَكُنْتُ أُبْصِرُ فِيهِمَا فَلَا يَتَبَيَّنُ لِي فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَحِكَ فَقَالَ: «يَا ابْنَ حَاتِمٍ إِنَّمَا ذَلِكَ بَيَاضُ النَّهَارِ مِنْ سَوَادِ اللَّيْلِ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے نماز اور روزہ سکھایا اور فرمایا: ”ایسے ایسے نماز پڑھو، اور ایسے روزہ رکھو، جب سورج غروب ہو جائے تو کھاؤ پیو یہاں تک کہ فجر کی سفید دھاری کالی دھاری سے واضح ہو جائے، اور تیس دن روزے رکھو الا یہ کہ اس سے پہلے چاند نظر آ جائے۔“ میں نے کالے اور سفید بالوں کے دو دھاگے لے لیے اور انہیں دیکھتا رہتا مگر مجھے فرق واضح نہ ہوتا۔ میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ ہنس پڑے اور فرمایا: ”اے ابن حاتم! اس سے مراد تو دن کی سفیدی اور رات کی سیاہی ہے۔“