المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو اليماني باب: سیدنا عمرو یمانی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14160
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُقْبِلٍ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الصَّبَّاحِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَمْرٍو الْيَمَانِيِّ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعِي بِهَدْيٍ تَطَوُّعًا، وَقَالَ: «إِنْ عَطِبَ مِنْهَا شَيْءٌ فَانْحَرْهُ، ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ وَاضْرِبْهُ عَلَى صَفْحَتِهِ، وَخَلِّ بَيْنَ النَّاسِ وَبَيْنَهُ»ترجمہ
سیدنا عمرو یمانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے میرے ساتھ نفلی قربانی کے جانور بھیجے اور فرمایا: ”اگر ان میں سے کوئی جانور راستے میں (چلنے کے قابل نہ رہے اور) خراب ہو جائے تو اسے ذبح کر دینا، پھر اس کی جوتی (جو اس پر علامت کے طور پر لٹکی ہو) اس کے خون میں ڈبو کر اس کے پہلو پر لگا دینا، اور لوگوں کو اس سے (کھانے کی) اجازت دے دینا۔“