المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو أمامة بن ثعلبة الأنصاري، عن عبد الله بن أنيس باب: ابواُمامہ بن ثعلبہ انصاری کی سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 13947
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ الْإِشْرَاكُ بِاللهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَيَمِينُ الْغَمُوسِ، وَايْمُ الَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَحْلِفُ أَحَدٌ وَإِنْ كَانَ عَلَى مِثْلِ جَنَاحِ بَعُوضَةٍ إِلَّا كَانَتْ وَكْتَةً فِي قَلْبِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بڑے گناہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی قسم کھانا ہیں، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جو شخص بھی قسم کھائے، خواہ وہ مچھر کے پر کے برابر معمولی بات پر ہو، تو وہ قیامت کے دن تک اس کے دل میں ایک داغ بن کر رہ جاتی ہے۔“