المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن ثابت بن عبد الله بن الزبير، عن جده باب: نافع بن ثابت بن عبداللہ بن زبیر کی اپنے دادا سے روایات
حدیث نمبر: 13847
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاعِقَةٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الْمَوَالِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الْعِشَاءَ رَكَعَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، وَأَوْتَرَ بِسَجْدَةٍ، ثُمَّ نَامَ حَتَّى يُصَلِّيَ بَعْدَ صَلَاتِهِ مِنَ اللَّيْلِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”نبی کریم ﷺ جب عشاء کی نماز پڑھتے تو چار رکعتیں پڑھتے، اور ایک سجدے کے ساتھ وتر پڑھتے، پھر سو جاتے یہاں تک کہ رات کے کسی حصے میں اپنی نماز کے بعد کی نماز پڑھتے۔“