المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سالم الجيشاني عنه باب: ابوسالم جیشانی کی ان (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایات
حدیث نمبر: 13736
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زَغْبَةَ، قَالَ: ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ، عَنْ أَبِي سَالِمٍ الْجَيْشَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً بِطَلَاقِ أُخْرَى، وَلَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَبِيعَ عَلَى بَيْعِ صَاحِبِهِ حَتَّى يَذَرَ، وَلَا يَحِلُّ لِثَلَاثَةِ نَفَرٍ يَكُونُونَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ إِلَّا أَمَّرُوا عَلَيْهِمْ أَحَدَهُمْ، وَلَا يَحِلُّ لِثَلَاثَةِ نَفَرٍ يَكُونُونَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی عورت سے دوسری کی طلاق کی شرط پر نکاح کرے، اور کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے ساتھی کی بیع پر بیع کرے یہاں تک کہ وہ چھوڑ دے، اور تین آدمیوں کے لیے جو کسی ویران زمین میں ہوں یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے میں سے کسی ایک کو امیر نہ بنائیں، اور تین آدمیوں کے لیے جو کسی ویران زمین میں ہوں یہ جائز نہیں کہ ان میں سے دو اپنے تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی کریں۔“