المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيصر بن أبي حزرة، عن عبد الله بن عمرو باب: قیصر بن ابی حزرہ کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13734
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، قَالَ: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ قَيْصَرَ بْنِ أَبِي حَزْرَةَ التُّجِيبِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ قَيْصَرَ بْنِ أَبِي حَزْرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ شَيْخٌ عَنِ الْقُبْلَةِ لِصَائِمٍ، فَرَخَّصَ لَهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ رَجُلٌ شَابٌّ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ فَنَهَاهُ، فَنَظَرَ بَعْضُ الْقَوْمِ فِي وُجُوهِ بَعْضٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الشَّيْخَ يَمْلِكُ نَفْسَهُ» ، زَادَ مُوسَى بْنُ دَاوُدَ فِي حَدِيثِهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ عَلِمْتُ لِمَ نَظَرَ بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ، إِنَّ الشَّيْخَ يَمْلِكُ نَفْسَهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک بزرگ نے آپ ﷺ سے روزے دار کے بوسہ لینے کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے اسے اجازت دے دی، پھر ایک نوجوان نے روزے دار کے بوسہ لینے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے اسے منع فرما دیا، تو کچھ لوگوں نے ایک دوسرے کے چہروں کی طرف دیکھا، اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بزرگ اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔“ موسیٰ بن داود نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے معلوم ہے کہ تم میں سے کچھ لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف کیوں دیکھا، بزرگ اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔“