المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13713
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ كَثِيرٍ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ، حَدَّثَهُمْ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ سَأَلَ رَجُلًا، فَقَالَ: «كَيْفَ تَقُولُ إِذَا أَوَيْتَ فِي فِرَاشِكَ؟» ، قَالَ: أَقُولُ: بِاسْمِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَصَبْتَ، وَفَّقَكَ اللهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے پوچھا: ”جب تم اپنے بستر میں جاتے ہو تو کیا کہتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: میں کہتا ہوں: تیرے نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو رکھا، پس میرا گناہ بخش دے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم نے درست کہا، اللہ تمہیں توفیق دے۔“