المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13687
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ، قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ عُتْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَا: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ بِالْمَدِينَةِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: «يَا لَيْتَهُ مَاتَ فِي غَيْرِ مَوْلِدِهِ» ، فَقَالَ رَجُلٌ: لَمَ يَا رَسُولَ اللهِ؟، فَقَالَ: «إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا مَاتَ فِي غَيْرِ مَوْلِدِهِ، قِيسَ لَهُ مِنْ مَوْلِدِهِ إِلَى مُنْقَطَعِ أَثَرِهِ فِي الْجَنَّةِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مدینہ میں ایک آدمی فوت ہوا، تو نبی کریم ﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی، پھر فرمایا: ”کاش وہ اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کہیں اور فوت ہوتا۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: کیوں، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کہیں اور فوت ہوتا ہے، تو اس کی جائے پیدائش سے لے کر اس کے سفر کے آخری نشان تک کی مسافت جنت میں اس کے لیے ناپی جاتی ہے۔“