المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ، قَالَ: ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: لَمَّا أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالْخَنْدَقِ، فَخَنْدَقَ عَلَى الْمَدِينَةِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا وَجَدْنَا صَفَاةً، لَا نَسْتَطِيعُ حَفْرَهَا، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقُمْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَتَى أَخَذَ الْمِعْوَلَ، فَضَرَبَ بِهِ ضَرْبَةً وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَدَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ: «فُتِحَتْ فَارِسُ» ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَدَّةً، لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ: «فُتِحَتِ الرُّومُ» ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَدَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ: «جَاءَ اللهُ بِحِمْيَرَ، أَعْوَانًا وَأَنْصَارًا»سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: … ہم اسے کھودنے سے قاصر تھے، تو نبی کریم ﷺ کھڑے ہوئے اور ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ کھڑے ہوئے، جب آپ ﷺ پہنچے تو کدال پکڑی اور اس سے ایک ضرب لگائی اور تکبیر کہی، تو میں نے ایک ایسی آواز سنی جیسی میں نے پہلے کبھی نہ سنی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”فارس فتح کر لیا گیا۔“ پھر دوسری ضرب لگائی اور تکبیر کہی، تو میں نے ایسی آواز سنی جیسی میں نے پہلے کبھی نہ سنی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”روم فتح کر لیا گیا۔“ پھر تیسری ضرب لگائی اور تکبیر کہی، تو میں نے ایسی آواز سنی جیسی میں نے پہلے کبھی نہ سنی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے حمیر کو مددگار اور معاون بنا کر بھیج دیا۔“