المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13640
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، قَالَ: ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ شَرِيكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: «لَخَيْرٌ أَعْمَلُهُ الْيَوْمَ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ مِثْلَيْهِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِأَنَّا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَهُمُّنَا الْآخِرَةُ وَلَا تَهُمُّنَا الدُّنْيَا، وَإِنَّا الْيَوْمَ قَدْ مَالَتْ بِنَا الدُّنْيَا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”آج جو نیکی میں کرتا ہوں وہ مجھے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کی گئی دو گنا نیکی سے بھی زیادہ محبوب ہے، کیونکہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوتے تھے تو آخرت کی فکر ہمیں لاحق رہتی تھی اور دنیا کی فکر نہیں ہوتی تھی، اور آج دنیا نے ہمیں اپنی طرف مائل کر لیا ہے۔“