المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثعلبة بن الحكم الليثي باب: سیدنا ثعلبہ بن حکم لیثی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1358
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، أَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: أَصَبْنَا يَوْمَ خَيْبَرَ غَنَمًا، فَانْتَهَبَهَا النَّاسُ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقُدُورُهُمْ تَغْلِي، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» ، فَقَالُوا: نُهْبَةٌ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «أكْفِئُوها فَإِنَّ النُّهْبَةَ لَا تَحِلُّ فَكَفَئُوا مَا بَقِيَ فِيهَا»ترجمہ
سیدنا ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں خیبر کے دن بکریاں ملیں تو لوگوں نے انہیں لوٹ لیا، پھر نبی کریم ﷺ تشریف لائے تو دیکھا کہ ان کی ہانڈیاں ابل رہی ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ لوٹ کا مال ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں الٹ دو، کیونکہ لوٹ کا مال حلال نہیں“، چنانچہ انہوں نے جو کچھ ان میں باقی تھا اسے الٹ دیا۔