المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن هزال الأنصاري بدري باب: سیدنا ثابت بن ہزال انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حدیث نمبر: 1346
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي عَوْفِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي بَلْحُبْلَى: ثَابِتُ بْنُ هَزَّالِ بْنِ عَمْرٍو "ترجمہ
ابن شہاب رحمہ اللہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے، پھر بنو عوف بن خزرج میں سے، پھر بنو بلحبلی میں سے بیان کرتے ہیں: ثابت بن ہزال بن عمرو۔