المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع، عن ابن عمر باب: نافع کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13368
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُسْلِمٍ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ لِلَّهِ ضَنَائِنَ مِنْ خَلْقِهِ يُحْيِيهِمْ فِي عَافِيَةٍ، وَإِذَا تَوَفَّاهُمْ إِلَى جَنَّتِهِ أُولَئِكَ الَّذِينَ يَمُرُّ عَلَيْهِمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، وَهُمْ فِيهَا مِنْهُ فِي عَافِيَةٍ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے کچھ چنیدہ بندے ہیں جنہیں وہ عافیت کے ساتھ زندہ رکھتا ہے، اور جب انہیں وفات دے کر اپنی جنت کی طرف لے جاتا ہے تو یہی وہ لوگ ہیں جن پر فتنے تاریک رات کے ٹکڑوں کی طرح گزرتے ہیں اور وہ اس میں اللہ کی طرف سے عافیت میں رہتے ہیں۔“