المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع، عن ابن عمر باب: نافع کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13363
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ، ثنا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا قُرَّةُ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ: «إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةَ فَبَاتَ، فَإِذَا أَصْبَحَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَإِذَا اسْتَوَتْ بِهِ أَهَلَّ، وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَفْعَلُهُ»ترجمہ
نافع بیان کرتے ہیں: ابن عمر رضی اللہ عنہما جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تو ذوالحلیفہ آتے اور وہاں رات گزارتے، پھر جب صبح ہوتی تو اپنی سواری پر سوار ہوتے، اور جب وہ انہیں لے کر سیدھی کھڑی ہو جاتی تو تلبیہ پکارتے، اور بیان کرتے کہ رسول اللہ ﷺ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔