حدیث نمبر: 13295
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ الزُّبَيْرَ حَضَرَ فَرَسِهِ بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا ثَرِيرَةٌ فَأَجْرَى فَرَسَهُ حَتَّى قَامَ، ثُمَّ رَمَى سَوْطَهُ فَقَالَ: «أَعْطُوهُ حَيْثُ بَلَغَ سَوْطُهُ»
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے زبیر رضی اللہ عنہ کو ثریرہ نامی زمین میں ان کے گھوڑے کی دوڑ کے بقدر زمین عطا فرمائی، تو انہوں نے اپنا گھوڑا دوڑایا یہاں تک کہ وہ رک گیا، پھر انہوں نے اپنا کوڑا آگے پھینک دیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے وہاں تک زمین دے دو جہاں تک اس کا کوڑا پہنچا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13295
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 363، حدیث 13352