المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن الضحاك بن خليفة الأنصاري يكنى أبا زيد باب: سیدنا ثابت بن ضحاک بن خلیفہ انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوزید
حدیث نمبر: 1324
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا وَكِيعٌ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاكِ، مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى مِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ، فَهُوَ كَمَا قَالَ، وَلَيْسَ عَلَى ابْنِ آدَمَ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِكُ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ فِي الدُّنْيَا، عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ لَعَنَ مُؤْمِنًا فَهُوَ كَقَتْلِهِ، وَمَنْ قَذَفَ مُؤْمِنًا بِكُفْرٍ، فَهُوَ كَقَتْلِهِ»ترجمہ
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ، جو اصحابِ شجرہ میں سے تھے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اسلام کے سوا کسی اور دین کی قسم کھائی، تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا، اور ابنِ آدم پر اس چیز میں کوئی نذر نہیں جس کا وہ مالک نہ ہو، اور جس نے دنیا میں کسی چیز سے خودکشی کی، اسے قیامت کے دن اسی سے عذاب دیا جائے گا، اور جس نے کسی مومن پر لعنت کی، تو وہ اس کے قتل کے مترادف ہے، اور جس نے کسی مومن پر کفر کی تہمت لگائی، تو وہ اس کے قتل کے مترادف ہے۔“