المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسلم بن المحرز، عن ابن عباس باب: مسلم بن محرز کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12961
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَثْعَمِيِّ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْمُحْرِزِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَرَ بِخَمْسٍ، وَنَهَى عَنْ عَشْرٍ: أَمَرَ بِفَرْقِ الرَّأْسِ، وَالسِّوَاكِ، وَقَصِّ الشَّارِبِ، وَالِاسْتِنْشَاقِ، وَالْمَضْمَضَةِ، وَنَهَى أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا أَوْ خَالَتِهَا، أَوْ أَنْ يَجْتَمِعَ امْرَأَتَانِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَعَنِ الشِّغَارِ، وَعَنْ بَيْعِ الْكَلْبِ، وَمَهْرِ الْبَغِيِّ، وَكَسْبِ الْحَجَّامِ، وَجُلُودِ السِّبَاعِ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَعَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے پانچ چیزوں کا حکم دیا اور دس سے منع فرمایا: حکم دیا سر میں مانگ نکالنے کا، مسواک کرنے کا، مونچھیں کترنے کا، ناک میں پانی چڑھانے کا، اور کلی کرنے کا۔ اور منع فرمایا کہ کسی عورت کا نکاح اس کی پھوپھی یا خالہ کے ساتھ کیا جائے، یا دو عورتیں ایک ہی کپڑے میں اکٹھی ہوں، اور شغار سے، اور کتے کی قیمت سے، اور بدکار عورت کی کمائی سے، اور پچھنے لگانے والے کی اجرت سے، اور درندوں کی کھالوں سے، اور قسی (ریشم ملا کپڑا) پہننے سے، اور نر جانور کے نطفے کی اجرت سے۔