المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو حسان، عن ابن عباس باب: ابوحسان کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12847
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْحَوْضِيُّ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، سُئِلَ عَنِ السَّلَفِ، فَقَالَ: «أَشْهَدُ أَنَّ اللهَ أَحَلَّهُ، وَأَنْزَلَ فِيهِ أَطْوَلَ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللهِ» : {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ} [البقرة: ٢٨٢] "ترجمہ
ابو حسان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سلف (پیشگی ادائیگی کی بیع) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ نے اسے حلال کیا ہے، اور اس کے بارے میں اللہ کی کتاب کی سب سے لمبی آیت نازل فرمائی: ’اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت کے لیے آپس میں قرض کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو‘ [سورۃ البقرۃ: 282]۔“