المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يحيى بن وثاب، عن ابن عباس باب: یحییٰ بن وثاب کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12637
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الصُّبْحِ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ سَمِعَ صَوْتَ نَاقُوسٍ، أَوْ دَخَلَ كَنِيسَةً أَوْ بَيْعَةً أَوْ بَيْتَ نَارٍ أَوْ أَصْنَامٍ، فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا اللهَ كَتَبَ اللهُ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ عَدَدَ مَنْ لَمْ يَقُلْهَا أَوْ كُتِبَ عِنْدَ اللهِ صَدِّيقًا "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ناقوس کی آواز سنی، یا کسی گرجا گھر، عبادت خانے، آتش کدے یا بت خانے میں داخل ہوا، اور کہا: اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے، تو اللہ اس کے لیے اتنا اجر لکھے گا جتنے لوگ یہ کلمہ نہ کہنے والے ہوں، یا اسے اللہ کے ہاں صدیق لکھ دیا جائے گا۔“